بالوں کی افزائش کے آسان طریقے

اگر آپ کے بال گرتے ہیں اور ان کے بڑھنے کا عمل سست ہے تو ان آسان ٹوٹکوں کو استعمال کر کے آپ اپنی پریشانی سے چھٹکارا پاسکتے ہیں ۔پہلا اور  آسان طریقہ پیاز کا استعمال ہے۔

پیاز کا پانی بدبودار ہوتا ہے مگر یہ محلول گھنے بالوں کی افزائش کے لئے انتہائی موثر ہے جس سے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں اور بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔پیاز میں بہت سا سلفر ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار میں براہ راست اضافے کا باعث ہوتا ہے بہترین نتائج کے لئے سرخ پیاز استعمال کریں۔دو سے تین پیاز چھیل کر رس نکال لیں اور سر پر اس کا مساج کریں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں بعد ازاں بالوں کو دھولیں۔

اس کے علاوہ آپ آلو کو بھی استعمال کرسکتے ہیں  آلو کا رس بال گھنے کرنے کا ایک اور بہترین ذریعہ ہے۔آلو وٹامن اے بی اور سی کے حامل ہوتے ہیں جب ان وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو بال خشک اور بے جان ہو جاتے ہیں۔آلو کا پانی لگانا اس سلسلے میں خاصا مفید ہوتا ہے۔تین سے چار آلو لے کر کوٹ لیں اور ان کا لیپ خشکی والی جگہوں پر لگائیں پندرہ منٹ بعد بال دھو لیں۔

کھوپڑی کی جلد میں موجود غدودآئل پیدا کرتے ہیں جو سر کی جلد پر جمع ہو کر باریک سی تہہ بنالیتے ہیں۔ اس تہہ کی وجہ سے سر کی جلد کو آکسیجن کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس سے جلد کی نشو ونما رُک جانے سے بال گرنے لگتے ہیں۔ ملتانی مٹی سر کی جلد کی کلینزنگ کر کے اس کی صفائی کر دیتی ہے ۔ جس سے سر کی جلد پر موجود باریک سی تہہ ہٹ جاتی ہے اورجلد کے خلیات کو صحیح طریقے سے آکسیجن ملنے لگتی ہے۔ اس سے بالوں کی بڑھوتری دوبارہ سے ہونے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو لگانے سے بلڈ سرکولیشن بھی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کو پروٹینز اور آکسیجن زیادہ سے زیادہ ملتی ہے جس سے بال تیزی سے بڑھتے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔ دہی ایک اچھا کنڈیشنر ہے جو آپ کے بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے اور اس کے علاوہ یہ خراب بالوں کو بھی صحیح کرتا ہے۔اس کا طریقہ استعمال درج ذیل ہے۔۔۔

ملتانی مٹی50گرام
دہی30 گرام
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال
ملتانی مٹی کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دہی شامل کریں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں۔ یہ عمل تب تک کریں جب تک یہ پتلا سا پیسٹ نہیں بن جاتا ہے۔ اب اسے ہاتھوں کی انگلیوں یا برش کی مدد سے سر میں شیمپو کی طرح لگائیں اور اسے پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں۔ اس کو ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنا بند ہو کر گھنے،نرم اور چمکدار ہو جائیں ہیں۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں