گھر میں کاسمیٹکس انڈسٹری شروع کریں

اسلام علیکم !
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ غم روزگار نے آپ اور میرے درمیان جدائی ڈال رکھی ہے، ابھی تھوڑا سا وقت ملا تو سوچا ایک بزنس پلان ہی شیئر کرتا چلوں۔

آج گھر بیٹھے آپ ایک سمال انڈسٹری کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، وہ ہے کاسمیٹک انڈسٹری کی بہترین کولڈ کریم سے۔
چونکہ موسم سردیوں کا آ رہا ہے اس لیئے کولڈ کریم کی ڈیمانڈ بہت ہوتی ہے آپ یہ کریم کسی بھی موسم میں استعمال کر سکتے ہیں،

اپ کو میں اس کے اجزا بتاتا چلوں
چھ چھٹانک ( ڈیڑھ سو گرام ) روغن بادام
خالص مکھی کے چھتے کا موم دس تولہ تقریبا 50 گرام
عرق گلاب تقریبا ساٹھ ملی لیٹر
سہاگہ ولائتی 6 گرام
خوشبو گلاب کی تقریبا 5 قطرے

اب کریم بنانے کا آغاز کریں، سب سے پہلے موم کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر لیں جب پگھل جائے تو اس میں روغن بادام مکس کر دیں دونوں کو اچھی طرح گرم ہونے دیں اتنا گرم کریں کہ ابلنے کے نزدیک پہنچ جائے اسی وقت اتار لینا ہے

ادھر دوسرے برتن میں سہاگہ کو تیز آنچ پر گرم کریں گے تو وہ پھول جائے گا جب پھول جائے تو اس میں عرق گلاب ڈال لیں اس کو بھی ابالنے کے نزدیک لے جا کر اتار دینا ہے دونوں کو گرم گرم مکس کر لینا ہے خوب گھوٹنا ہے اس میں عرق گلاب یا کوئی سی خوشبو جو آپ کو پسند ہو ویسے مجھے تو ذاتی طور پر موتیا کی خوشبو پسند ہے خوشبو تیز والی ہونی چاہیے، اگر ذاتی استعمال کے لیئے بنانا ہو تو جیسی چاہیں بنا لیں اگر کاروباری پیمانے پر بنانا ہو تو اس میں پھر گلاب کی خوشبو ہی مکس کریں۔ اب کریم کو ٹھنڈا ہونے دیں ٹھنڈی ہونے کے بعد کریم بہترین شکل میں تیار ہو جائے گی۔ اسے چھوٹی چھوٹی ڈبیوں میں پیک کریں اور بازاری کریموں سے کم ریٹ میں بیچیں یاد رکھیں جتنی ڈیمانڈ ائے گی اور جتنی اچھی پروڈکٹ آپ بنائیں گے اتنا ہی کمائی کر سکیں گے ورنہ لالچی شخص ایک ہی بار کمائی کرتا ہے۔

یہ یاد رکھنے کی بات ہے بازاری اشیا کو خریدتے وقت پوری طرح تسلی کر لیں روغن بادام سستی کوالٹی کا آپ کو سو روپے کا ڈیڑھ سو گرام مل جائے گا لیکن اچھی کوالٹی کا خود تیار کروائیں گے تو یہ ڈیڑھ سو گرام اپ کو چار سو روپے میں پڑے گا لیکن چیز ایک نمبر ہو گی، اسی طرح موم خام حالت میں ہی خریدیں اور اس کی خود صفائی کریں بازار میں بہت گھٹیا کوالٹی کی موم ملتی ہے، اس لیئے کسی طرح بھی کوالٹی پر سودا نہ کریں۔ جتنی اچھی چیز بیچیں گے اتنا اچھا کمائیں گے کریم بیچنے کا اصول یہ ہے کہ اگر اپ کریم بناتے ہیں تو سب سے پہلے خود پر آزمائیں اگر اتنی ہمت پیدا ہو جائے تو پھر بیشک دھڑلے سے بیچیں کبھی بھی نقصان نہیں اٹھائیں گے۔ اس کریم کو اگر مزید نرم کرنا مقصود ہو تو اس میں تقریبا پچاس گرام گلیسرین مکس کر لیں ورنہ اس کی ضرورت نہیں۔
اپنی پروڈکٹ کو پہلے پیٹنٹ اور نام کو رجسٹرڈ ضرور کروا لیں لیکن جب تک اپ بہت اچھی طرح سے سنجیدہ خود کو محسوس نہ کریں فضول خرچی کرنے کی کوشش نہ فرمائیے گا۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں