ترک عوام ٹینکوں سے زیادہ طاقتور ہیں، نواز شریف

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے۔افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ برس جولائی میں فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بناکر ترک عوام ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ٹینک سے زیادہ طاقتور ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی میں آج سے شروع ہونے والے پانچویں پاک ترک اعلیٰ سطح دفاعی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم نوا ز شریف اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کریں گے ۔

2009میں بننے والی اس کونسل کے تحت چھ مشترکہ ورکنگ گروپ تجارت، توانائی، بینکنگ، مالیات ، مواصلات، ریلویز، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان نے ترکی کی گاڑیوں کو ای سی او ممالک تک رسائی دینے کے لیے500 روٹ پرمٹس ترک حکومت کے حوالے کیے۔
گزشتہ روزترک صدر کی جانب سے وزیر اعظم کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا تعلق سرحد پار سرگرمیوں سے ہے۔افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر سے استدعا کی کہ وہ افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے رو کیں ۔

وزیر اعظم نے پاکستان میں ترقیاتی سرگرمیوں میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہوئے آئندہ ہفتے ہونے والی ای سی او کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں