بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی

صوبہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اہم بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کل بھوشن یادیو بھارت کا ایجنٹ اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا، جس نے  پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار را ایجنٹ اور بھارت کے حاصر سروس کل بھوشن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا اور فیلڈ جنرل کوٹ مارشل نے اسے پھانسی کی سزا سنا دی ہے

واضح رہے کہ کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے جسے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سماء

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں