لاہور میں دہشت گردوں کا ایک اور وار

لاہور میں بیدیاں روڈ پر وین پر خود کش حملے میں4 فوجی اہلکار اور 2 شہری شہید ہو گئے،  جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وین میں سوار افراد مردم شماری کیلئے جارہے تھے ، دھماکے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں زخمیوں میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جیو نیوزکے مطابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ دہشت گردی معلوم ہوتا ہے،اس طرح کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغان صوبے ننگر ہار اور کنڑمیں ہوتی ہے،شہادتیں بڑھ سکتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے نے قبول کی ہے،جس کے اہم کارندے انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے

انکا کہنا تھا کہ لاہور ہائی الرٹ پر تھا ، اس کے باوجود یہ واقعہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے مرعوب نہیں ہوں گے ، کوشش کریں گے کہ اس سے مردم شماری کے عمل پر کوئی اثر نہ پڑے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق خودکش حملے میں 4فوجی جوانوں اور مردم شماری عملے کے 2اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوئے، حملے میں زخمیوں کی تعداد 14ہے

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا صبح سات سے سوا سات بجے کے درمیان ہوا، جس میں فوجیوں کو نشانہ بنایاگیا۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں