پانامہ کا ہنگامہ، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کے سب سے بڑے کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سپریم کورٹ سنانے والی ہے، پوری قوم کو فیصلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اب سے کچھ ہی ساعتوں بعد آف شور کمپنیوں کا شور تھمنے کو ہے۔ بڑی عدالت میں بڑے کیس ’پاناما پیپرز‘ کا فیصلہ آنے والا ہے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ دو بجے یہ تاریخی فیصلہ سنائے گا جس کا ہر پاکستانی کو بے صبری سے انتظارہے۔

پاناما کیس کی سماعت کے دوران 35سماعتوں میں 25ہزار دستاویزات پیش کی گئیں، ان دستاویز کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ فیصلہ کس کے حق میں آئے گا، پورے ملک کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کے انکشاف پرعمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری ہوچکی ہے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ کیس کا فیصلہ 5 رکنی لارجر بنچ کےسربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کورٹ روم نمبر ون میں پڑھ کر سنائیں گے ۔

کیس کے حوالے سے عدالت میں 25 ہزار دستاویزات داخل کی گئیں۔ سپریم کورٹ نے 26 سماعتوں کے بعد 23 فروری 2017ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تقریباً 55 دن کے طویل انتظار کے بعد آج دوپہر دو بجے یہ فیصلہ سنایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں