پانامہ کے فیصلے نے وزیراعظم کو بچا لیا

پاناما کیس کا فیصلہ آگیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نااہل نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں 540 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے ابتدائی نکات میں کہا گیا ہے کہ رقم کیسے قطر منتقل کی گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

چیئرمین نیب غیر رضامند پائے گئے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

چیئرمین نیب اپنا کام کرنے میں ناکام رہے اس لئے جے آئی ٹی بنائی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، حسن نواز اور حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔
جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے۔

ڈی جی ایف آئی اے وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہے۔

جے آئی ٹی میں ایم آئی ، ایف آئی اے ، آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہونگے
فیصلے میں جسٹس گلزار اور جسٹس کھوسہ کا اختلافی نوٹ
تین ججوں کی رائے ہے کہ معاملے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
دو ججز نے وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 7دن کے اندر بنائی جائے ۔جے آئی ٹی 60دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے ۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں