کے الیکٹرک کی ظالمانہ روش کے خلاف آج دھرنا ہوگا

کراچی کے عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے ظالمانہ روش کے خلاف شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے مقام پر ایک بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنے کا آغاز آج شام پانچ بجے ہوگا جس کا اہتمام جماعت اسلامی نے کیا ہے۔ دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافے، لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگز سمیت دیگر سلگتے مسائل کے خلاف کیا جارہا ہے۔ دھرنے سے جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کو مزید غنڈہ گردی نہیں کرنے دیں گے اور کراچی کے مظلوم عوام کو کے الیکٹرک کی بدمعاشی سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے دھرنے میں فیملی اور احباب سمیت بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں