پارا چنار دھماکہ، شہدا کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

فاٹا کے سب سے بڑے شہر پارا چنار میں واقع امام بارگاہ کے دروازے پر خودکش دھماکہ ہوا جس میںاب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں واقع امام بارگاہ کے دروازے پر خود کش دھماکے میں دس افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایم این اے ساجد طوری کے مطابق دھماکے سے پہلے علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی۔ ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خودکش دھماکا شہر کے وسط میں کیا گیا۔ دھماکے کے وقت قریب واقع بازار میں رش تھا اور لوگ بڑی تعداد میں خرید و فروخت میں مصروف تھے۔

Parachinar blast ptv New 31-03

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، زخمیوں کو پارا چنار اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں