خاتونِ جنتؒ کا پیغام

خاتونِ جنتؒ کا عملی پیغام
مشقت میں عورت کماتی ہے نام
وفا بھی،ادا بھی حیا بھی ،رضا بھی
بلندی کے اوصاف چن لو تمام
گزاریں ہیں سجدوں میں راتیں سراسر
تھا شوقِ عبادت ہی زریں زمام
خدا اور شوہر کی ہر دم اطاعت
ملیں چاہے فاقے ، صبح اور شام
پڑھایا سبق اپنے نورِ نظر کو
رضائے خدا ، سب سے اعلی انعام
وہ عظمت کی ہیکر ،مرا رول ماڈل
وومن ڈے پہ تم کو یہی ہے پیام

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں