کچھ باتیں اپنی کائنات کے بارے میں

جدید سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہماری کائنات کے علاوہ بھی لاتعداد کائناتیں وجود رکھتیں ہیں- چونکہ انسان ابھی تک بگ بینگ سے پہلے کے حالات کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پایا اس لیے ان متوازی کائناتوں کے بارے میں ہم فی الحال زیادہ کچھ نہیں جانتے-
اس لیے ابھی صرف اپنی کائنات کے بارے میں بات کرتے ہیں- ایک اندازے کے مطابق ہماری کائنات میں 2 کھرب کہکشائیں ہیں اور ان میں ایک ہماری ملکی وے ہے-
(یہ تصویر اسی ملکی وے کی ہے)
ملکی وے 1,000,000,000,000,000,000(One Quintillion) کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے یہ روشنی کے 1 لاکھ سال بنتے ہیں،
ایک اندازے کے مطابق اس کہکشاں میں ایک کھرب ستارے ہیں جن میں سے ایک ستارہ ہمارا سورج ہے، “ماہرین فلکیات ابھی تک سورج کے گرد 300 نوری سال کے دائرے میں ہی سیاروں کو پڑھ رہے ہیں اور آج ہمارے پاس زیادہ تر معلومات اسی مخصوص جگہ کی ہیں-”
ماہرین کا خیال ہے کہ صرف ملکی وے میں ہی لاتعداد سیاروں پر زندگی ہو سکتی ہے ، اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہماری گلیکسی میں ہزارہا ارب چاند ہیں-
اہم بات یہ بھی ہے کہ ملکی وے کا شمار کائنات کی قدرے چھوٹی گلیکسیز میں ہوتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری ہمسایہ گلیکسی اینڈرومیڈا، ملکی وے سے 25 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے اور یہ ملکی وے سے دو گنا سے بھی زیادہ بڑی ہے جس میں ایک ہزار ارب سے زیادہ ستارے ہیں جبکہ ہماری ملکی وے میں لگ بھگ سو ارب- اینڈرومیڈا اگرچہ ملکی وے کی قریب ترین پڑوسن ہے لیکن اس کے اور ملکی وے کے درمیان پھر بھی اتنی جگہ (Space) خالی ہے کہ درمیان میں پچیس ملکی ویز سما سکتیں ہیں-

لیکن انٹرسٹنگ بات یہ ہے کہ اینڈرومیڈا 110 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہماری گلیکسی کی طرف آ رہی ہے اور یہ اگلے چار ارب سال کے اندر اندر ہماری ملکی وے سے ٹکرا جائے گی، وہی ملکی وے جس میں ایک کھرب ستارے ہیں جن میں سے ایک ستارہ ہمارا سورج  ہے جسکے سولر سسٹم پر ہماری زمین ہے-

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں