دیکھ لو دنیا والو ہم ایسے ہی ہیں .. 

سب نے محمد علی جناح سے کہا تم پاکستان نہیں بناسکتے . ہم نے چیلنج قبول کیا اور دنیا کے نقشہ پر اپنا وجود منوالیا .
سب نے کہا چاروں اطراف تو دشمن ہیں جلد یہ ملک ختم ہوجائے گا . ہم ڈٹ گئے ٍ ناقص حکومتیں اپنوں اور غیروں کی سازشیں بھگتائیں ٍ آدھا حصہ گنوادیا پر ہم قائم رہے ٍ

پڑوس میں دو سے تین گنا بڑا جانی دشمن تھا ٍ سب ہمیں مچھلی کا چارہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم شکار ہوجائیں گے ٍ ہم نے تین جنگیں سہ لیں ہم زخموں سے چور ہوئے پر ہم کھڑے رہے ہم ڈٹے رہے
ہمارے ملک کو تنہا کردیاگیا ٍ دشمن مذاق اڑاتے تھے کہ ہمارے ملک کی دنیا میں کوئی اہمیت نہیں رہی ٍ ہم ڈٹے رہے دہشتگردوں کو شکست دی اور پھر دنیا نے وہ وقت دیکھا کہ امریکہ سے لیکر چین ٍ روس سے لیکر یورپ اور عرب سے لیکر فارس تک ہمارے فیصلوں کو اہمیت دینے لگا .
ہمارے کھیل کے میدان ویران کردئے گئے ٍ کرکٹ کی عالمی لیگ ہمارے لئے بند کردی گئی ٍ ہم لڑکھڑائے ڈگمگائے پر ہم سنبھلے ٍ جب ہم چیمپئن بننے کی دوڑ میں شامل ہوئے تو دشمن ہنسا اور کہا کہ گھوڑے کی ریس میں گدھے کیسے دوڑیں گے …. ؟
بس یہیں غلطی کردی دنیا والوں نے
کہ ہمیں کمزور سمجھ بیٹھے
ہم لڑ گئے
سب سے جھگڑ گئے
پھر دنیا نے پاکستانی قوم کو دیکھا
اور سب مان گئے
ہم جیت گئے
الحمدللہ ہم جیت گئے

دشمن نے جب بھی بڑا منہ کھولا
ہم نے اسکی زبان گدی سے کھینچ کر ادھیڑ ڈالی

ورلڈ چیمپئنز پاکستان
پاکستان کرکٹ ٹیم زندہ باد

یہ جیت تمام پاکستانی و غیور کشمیری بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں