آرنلڈ نے ٹرمپ کی وجہ سے ٹی وی شو کی میزبانی چھوڑ دی

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگرنے امریکی ٹی وی پر چلنے والے رئیلٹی شو’’دی سیلیبریٹی اپرینٹس‘‘ کی میزبانی چھوڑتے ہوئے

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے ۔آرنلڈ پچھلے دو سال سے امریکی ٹی وی چینل کے شو کے میزبان تھے لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جن کا کہنا تھا کہ اس شو کی ریٹنگ میں کمی کی وجہ آرنلڈ ہیں۔آرنلڈ کا کہنا ہے کہ انہیں اس شو میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ہی اس کے ایگزیکٹوپروڈیوسر بھی ہیں اس لیے پروگرام میں مزید کام نہیں کرناچاہتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے ایک تقریب میں مذکورہ شو کی گرتی ہوئی ریٹنگ کا ذمہ دار آرنلڈ کو ٹھہرایا تھا جس کے جواب میں آرنلڈ نے اپنی ایک ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ اگر ٹرمپ خود کو واقعی درست سمجھتے ہیں تو وہ اُن کی جگہ اس پروگرام کی میزبانی سنبھال لیں اور وہ امریکی صدر بن جاتے ہیں تاکہ سب لوگ سکون سے رہ سکیں۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں