عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو

معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے پرستاروں کو ایک نئے گانے کی شکل میں تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے ‘یونہی’ نامی میوزک ویڈیو کو ریلیز کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ‘ واپسی اسی جگہ لوٹ رہا ہوں جہاں سے میں نے آغاز کیا تھا۔

اس ویڈیو میں عاطف اسلم کو ایک خودغرض بوائے فرینڈ دکھایا گیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ کی سماجی زندگی سے نفرت کرتا ہے۔

وہ لڑکی تو اپنے محبوب کو اپنے حلقے میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہے مگر وہ ایسا نہیں کرتا جس سے ان کا رشتہ متاثر ہوتا ہے۔

بنیادی طور پر اس ویڈیو کا خیال یہ ہے کہ دو مختلف مزاج کے افراد اکھٹے نہیں ہوسکتے چاہے وہ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہو۔

عاطف اسلم نے اس ویڈیو کی شوٹنگ ترکی میں کی جس کا میوزک ان کے مخصوص انداز کا ہے۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں