سلمان خان بڑی عمر کے ڈانسر بننے کو تیار

بولی وڈ اداکار سلمان خان جو کبھی خود کو بُرا ڈانسر مانتے تھے، اب ایک ڈانسنگ فلم میں کاسٹ ہوچکے ہیں، جس کی ہدایات بولی وڈ کے کامیاب ڈانسر اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا دیں گے۔

سلمان خان نے حال ہی میں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ کی شوٹنگ ختم کی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی نئی فلم بھی سائن کرلی، جس میں وہ ڈانسر بنیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس فلم میں ایک 13 سالہ بچی کے والد کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ایک پروفیشنل ٹرینڈ ڈانسر بھی ہیں۔

اس فلم کے لیے اداکار اپنا وزن بھی گھٹائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو فلم میں سائن کرکے ان کا خواب پورا ہوگیا، وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز تب ہوگا، جب سلمان اپنی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کی شوٹنگ مکمل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو حال ہی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں ان کی فلم ‘سلطان’ کے گانے ‘جگ گھومیا’ کے لیے بیسٹ کوریوگرافر کی کیٹیگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا، تاہم یہ ایوارڈ کسی اور نے حاصل کرلیا۔

سلمان خان کے نئے اور دلچسپ ڈانس اسٹیپس تخلیق کرنے کی صلاحیتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ فلم میں کافی اچھا ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں