سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم جاری

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ اس مواد کو پھیلانے والے افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور مستقل طور پر اس کا راستہ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کے شان میں گستاخی ناقابل معافی عمل ہے اور ان سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنا مسلمانوں کا قیمتی سرمایہ ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو پھیلانے والے افراد کا پتہ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزائیں دی جائیں اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں.

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس بھی زیر سماعت ہے۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں