دھونی کا پہلی جیت پر نئے کپتان کوہلی کو تحفہ

ممبئی: ہندوستان کے کپتان ویرات کو کوہلی کو بحیثیت قائد پہلی سیریز جیتنے پر سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تحفہ دیا ہے۔

کپتانوں کے درمیان یہ روایت ہے کہ وہ کوئی سیریز جیتنے کے بعد اپنے ساتھ کوئی ٹرافی گھر لے کر جاتے ہیں لیکن دھونی نے کوہلی کو اس یادگار موقع پر اپنے ہاتھ سے تحفہ دیا۔

گزشتہ ماہ مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کمان ویرات کوہلی کو سونپ دی گئی تھی۔

کپتان مقرر کیے جانے کے بعد اپنی پہلی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی نے ابتدائی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی اور اس موقع کو یادگار بنا لیا۔

سابق مہندرا سنگھ دھونی نے اس موقع کو مزید یادگار بناتے ہوئے کوہلی کو تحفتاً میچ کی گیند پیش کی جس پر ان کے دستخط بھی موجود تھے۔

کوہلی نے بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی نے کٹک میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کے بعد مجھے میچ بال تحفتاً دی۔ آج کل اسٹمپس بہت مہنگی ہیں لہٰذا ہمیں یہ گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

‘انہوں نے میچ بال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحیثیت کپتان تمہاری پہلی کامیابی ہے اور یادگار موقع ہے۔ یہ میرے لیے یادگار موقع تھا کیونکہ اس گیند پر دھونی کے دستخط بھی موجود تھے’۔

یاد رہے کہ 2-1 سے ون ڈے سیریز جیتنے والی انڈین ٹیم نے کوہلی کی زیر قیادت مہمان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Loading Facebook Comments ...

تبصرہ کریں